ابنا: تیونس کے وزير اعظم علی العریض نے سلفی وہابی گروہ انصار الشریعہ کو دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلفی وہابی اسلامی ناموں سے سوء استفادہ کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ انصار الشریعہ ایک غیر قانونی گروہ ہے جو دہشت گردوں کی سرپرستی کررہا ہے۔ واضح رہے کہ تیونس کے سکیورٹی دستوں نے کل سلفی وہابی گروپ انصار الشریعہ کو سالانہ کانفرنس منعقد کرنے سے روک دیا تھا جس کے بعد سکیورٹی دستوں اور سلفیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں ایک سلفی وہابی کارکن ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
تیونس کی حکومت نے سلفی وہابیوں کو غیر قانونی گروپ قراردیتے ہوئے ان کی سرگرمیوں کو غیر اسلامی قرار دیا ہے۔
.....
/169